حماد اظہر کا مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

حماد اظہر کا مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے حماد اظہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کروا لیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اسلحہ، ڈنڈا اور پیٹرول بم برآمد ہونے کا امکان ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق حماد اظہر کے موبائل فون کی ریکوری اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔عدالت کے تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے حماد اظہر کے مزید 32 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے مزید 17 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔حماد اظہر کے خلاف جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے