ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے ساتھ سالگرہ سادگی سے منالی

ماورا حسین نے شوہر امیر گیلانی کے ساتھ سالگرہ سادگی سے منالی

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ شوہر اور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ سادگی سے منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین نے ہلکے بیبی پنک رنگ کا فراک پہن رکھا تھا، جبکہ امیر گیلانی نیلے رنگ کی شرٹ میں نظر آئے۔ تصاویر میں اداکارہ مختلف برتھ ڈے پروپس کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دیں۔ماورا حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔مایا علی اور درِفشاں سلیم سمیت ساتھی اداکاروں نے بھی جوڑے کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کا اظہار کیا۔