ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی سے اچانک شادی کر لی

ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی سے اچانک شادی کر لی

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے اچانک شادی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کن سرپرائز دیا ہے۔

 ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان کی شادی کی خبر پاکستان سمیت بھارت کے میڈیا میں بھی زیر بحث آ چکی ہے۔ماورا اور امیر کی جوڑی کو ان کے مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پسند کیا جاتا رہا ہے، اور ان کی شادی نے ان کے چاہنے والوں کو خوشی کی لہر میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماورا کی جانب سے نکاح کی تصدیق کے بعد، ان کی بڑی بہن عروہ حسین نے بھی شادی کی تقریب کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ اپنے شوہر فرحان سعید اور بیٹی کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتی نظر آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ مارچ 2024 میں ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ فی الحال شادی کے بارے میں کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ تاہم، اب ان کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے، اور ان کے پاکستانی و بھارتی مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔