پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اور شوہر امیر گیلانی کے والدین بننے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، تاہم ایک تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جس میں کیک پر ’کیوٹیسٹ ماما‘ لکھا ہوا دکھائی دیا۔اداکارہ نے بعد ازاں یہ تصویر ڈیلیٹ کردی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا۔بعض صارفین کا خیال ہے کہ ماورا حسین اور امیر گیلانی والدین بن چکے ہیں، تاہم جوڑے کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔