سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ان کے قریبی دوست و ساتھی اداکار امیر گیلانی رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔
انسٹاگرام پر مختلف پیجز پر اس بات کی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں کہ ماورا حسین رواں ماہ امیر گیلانی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں، جبکہ ایک پیج نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ روز شادی کر چکی ہیں۔تاہم، دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ اس کے باوجود، ماورا اور امیر گیلانی کے مداح اس جوڑی کی شادی کی خبر پر خوش ہیں اور ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ افواہیں دونوں اداکاروں کے درمیان ممکنہ رشتہ کی جانب مداحوں کی توجہ کا باعث بن رہی ہیں، لیکن حقیقت کیا ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔