پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کا نکاح ہونے کے بعد امیر گیلانی کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
امیر گیلانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "کل میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ" اور اس خوشی کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ جشن منانے کا ذکر کیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا تبادلہ شروع ہوگیا، اور اداکار عثمان مختار کا کمنٹ خاص طور پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے عثمان مختار کے کمنٹ پر تبصرے کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "آپ شادی ڈاٹ کام ہیں" اور "آپ جس کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ شادی کر لیتا ہے"۔ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 کے ڈرامے ثبات اور 2023 کے نیم میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔ ان کی نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی تھی، اور شادی کے دیگر تقاریب اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ہیں۔