ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں افغانستان نے جاپان کو 48 رنز جبکہ ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نشین میں جاری مینز کرکٹ ایونٹ کے پہلے میچ میں جاپان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ محمد اکرم 34، کپتان درویش رسولی 29 اور محمد اسحاق 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد اسحاق ناٹ آؤٹ رہے۔130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جاپانی ٹیم 19.3 اوورز میں 81 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں افغانستان نے 48 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ افغانستان کی جانب سے عرب گل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے۔ ملائیشیا کی جانب سے پوندیپ سنگھ اور محمد عامر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ملائیشیا نے 82 رنز کا ہدف صرف 12 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد سیاہدت 36 اور ویرندیپ سنگھ 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔