کسووال سے 17 سالہ لڑکی اغوا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال کی حدود سے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔ چک نمبر 6 چودہ ایل میں زمیندار آفتاب احمد کی 17 سالہ بھتیجی ماریہ نور مدرسہ پڑھنے گئی ، واپسی پر نامعلوم ملزموں نے جبراً اغوا کرلیا اور کار میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ تھانہ کسووال پولیس نے آفتاب احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔