چیچہ وطنی(نمائندہ خصوصی) عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا سخت رد عمل، ایس ایچ او تھانہ کسووال معطل، انکوائری کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات و مسائل کے حل اور فوری انصاف کی فراہمی کا مشن جاری ہے،گذشتہ روز ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے تھانہ کسووال کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پر عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا سخت رد عمل، ایس ایچ او تھانہ کسووال سب انسپکٹر امجد حسین کو معطل کرکے کلوز لائن کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔