چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے تھانہ کسووال کی حدود میں 17 سالہ لڑکی کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے نواحی گا ئوں 2 چودہ ایل گھر میں 17سالہ سدرہ بی بی دختر محمد علی کاٹھیا کی لاش پڑی ہوئی پائی گئی، جس کے سر،کنپٹی پر دونوں طرف زخموں کے نشانات پائے گئے اور دریافت پر فائر لگنا معلوم ہوا جس پر مقتولہ سدرہ بی بی کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی گئی، جنہوں نے بتایا کہ سدرہ بی بی نے فائر مار کر اپنی زندگی ختم کی ہے۔ مزید دریافت پر معلوم ہوا کہ کسی وجہ سے ملزموں محمد ارشد ولد سارنگ، فلک شیر ولد غلام فرید، مرتضیٰ ولد محمد علی ساکنان 2 چودہ ایل اور 2 نامعلوم افراد نے سدرہ کو قتل کیا ہے۔ حالات وواقعات سے سدرہ بی بی کا قتل کیا جانا معلوم ہوتا ہے، جس پر پولیس نیقتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔