چیچہ وطنی، بصیرپور(خصوصی رپورٹ) کسووال کے چک 114 بارہ ایل میں زمیندار امجد علی کی 17 سالہ بیٹی حفصہ کو ملزموں خرم، اعظم، فخر نے گھر سے اغوا کرلیا،جاتے ہوئے 5 لاکھ نقدی اور 7 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات بھی لوٹ کر لے گئے۔ادھر بصیرپور کے موضع طاہرکلاں میں لڑکی کے مبینہ اغوا کاڈراپ سین ہوگیا۔پولیس تحقیقات میں سامنے آیا کہ لڑکی ’’الف۔ف‘‘گھرسے ناراض ہوکر منڈی احمد آبادروڈپر آگئی جسکی والدہ اوربھائی کی تلاش کے دوران وہ طاہرکلاں میں انہیں مل گئی جہاں سے وہ اسے موٹرسائیکل پربٹھاکرواپس گھرلے گئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔