چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2شدید زخمی ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 40 چودہ ایل میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں محمد انور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔