قصور سے3 منشیات فروش گرفتار، 6 کلو ہیروئن بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ چھانگامانگا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کیے گئے کریک ڈا ئون کے دوران بدنام زمانہ3 منشیات فروشوں کو لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلو سے زائد ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ چھانگامانگا سید افتخار بخاری نے منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کے بڑے نیٹ ورک میں ملوث تین بدنام زمانہ منشیات فر وشوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 کلوسے زائد ہیروئن، نقد رقم اور موبائل فونز بر آمدکیے۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔