منشیات فروش گرفتار ،سوا کلو آئس ہیروئن بر آمد

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)پولیس نے منشیات فروش کوگرفتار کرکے سوا کلو سے زائد آئس ہیروئن بر آمدکرلی۔ پولیس تھانہ بصیر پور نے نرسری سٹاپ کے قریب منشیات فروش زمان ولد امام دین کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی1220 گرام آئس ہیروئن بر آمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔