اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ بھر میں غیرقانونی ایل پی جی شاپس کیخلاف کریک ڈا ئون جاری، 4 دکانیں سیل، 3 کو نوٹسز جاری، سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں فیلڈ چیکنگ کے دوران شدید نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 4 ایل پی جی دکانوں کو موقع پر سیل کیا، جبکہ آگ بجھانے والے آلات کی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر 3 دکانداروں کو نوٹسز جاری کیے۔ صنعتی و تجارتی مراکز میں حفاظتی تدابیر کے پیش نظر سول ڈیفنس کی ٹیم نے ایک نجی رائس مل کے 17 ورکرز کو آتشزدگی سے بچا ئو، فائر آلات کے استعمال اور ایمرجنسی میں بروقت انخلاء کی عملی تربیت دی تاکہ کسی بھی ممکنہ ناگہانی حادثے پر بروقت قابو پایا جا سکے۔