اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)محکمہ سول ڈیفنس اور موٹر وے ڈیپارٹمنٹ نے رینالہ خورد جی ٹی روڈ پر ایل پی جی شاپس اور پبلک سروس وہیکلز کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کیں۔ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر والی 4 مسافر گاڑیوں کو تھانہ صدر رینالہ خورد میں بند کر دیا گیا ،مقدمات کا اندراج،ملزموں کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔مزیدبر آں 4 ایل پی جی شاپس سیل کرنے کے ساتھ 3 دکانوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کر ا دیا گیا۔اس کے علاوہ 4 غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز کو سیل کرنے کے ساتھ 3 مالکان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرا دیا گیا لیا گیا ۔علاوہ ازیں روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم فراہمی پر ٹرانسپورٹرز کو 36 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔