حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد جہانتاب اختر کی نگرانی میں حویلی لکھا کے قریب ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 اینٹوں کے بھٹے سیل جبکہ 2 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ باربی کیو پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔