شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)مریدکے میں ایل پی جی سلنڈروالی دکان میں آگ لگنے پرشہر بھرمیں ایل پی جی دکانوں کوسیل کردیا گیا جس سے صارفین ،ہوٹل مالکان مشکلات سے دوچار ہوکررہ گئے ہیں۔ چند روز قبل مریدکے میں ایل پی جی گیس شاپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جسکے بعد انتظامیہ نے شہر میں دیگردکانیں بھی سیل کردیں۔ مرید کے اورگردونواح میں ہوٹلوں،ٹی سٹالزسمیت دیگر شاپس مالکان گیس کی عدم دستیابی پر مشکلات کاشکار ہیں۔شہریوں نے ایل پی جی کی سپلائی بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔