پی ڈبلیو ڈی اور جناح گارڈن میں مجموعی طور پر آٹھ ایل پی جی شاپس کو زائد قیمت وصول کرنے پر سیل کیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی تیز کرتے ہوئے 25 دکانیں اور ایک ایل پی جی پلانٹ سیل کر دیا، جبکہ اوورچارجنگ میں ملوث پلانٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں تاکہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایچ 13 میں تین، پی ڈبلیو ڈی اور جناح گارڈن میں مجموعی طور پر آٹھ ایل پی جی شاپس کو زائد قیمت وصول کرنے پر سیل کیا گیا