شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ) مریدکے میں ایل پی جی سلنڈر دکان میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد تحصیل انتظامیہ کی ہدایت پر شہر بھر میں ایل پی جی دکانیں سیل کر دی گئیں۔دکانیں سیل ہونے کے باعث ایل پی جی صارفین اور ہوٹل مالکان شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ وہ ایندھن کی فراہمی کے لیے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حفاظتی وجوہات کی بنا پر اٹھایا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔