وزیر ریلوے کاوے برجز پر اوورلوڈنگ کا نوٹس ، شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت
لاہور( خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر کی جانب سے ریلوے ٹریک سے متعلق تفصیلی بریفنگ اور تجاویزپیش کی گئیں۔ اجلاس میں وزیر ریلوے نے تمام ڈی ایسز کو 20 اکتوبر تک تجاویز پر عملدر آمد کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 25 دسمبر تک روہڑی جنکشن کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ اجلاس میں 31 دسمبر تک ریلوے سسٹم میں موجود تمام سکریپ کو ڈسپوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وے برجز پر اوورلوڈنگ کا سخت نوٹس ہوتے ہوئے شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کیں۔ اجلاس میں ڈویڑنز میں جاری منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے جس کے تحت ہیڈکوارٹرز آفس ڈویڑنوں کی ڈیمانڈ کا 72 گھنٹے میں جواب دینے کا پابند ہو گا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں عملے کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی دبا ئوکو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔