لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ کے علاقے میں معصوم شاہ دربار کے قریب واقع پلاسٹک اور سکریپ کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیوکو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو فائر فائٹرز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گودام میں موجود پلاسٹک اور سکریپ مٹیریل میں لگی، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ تھا تاہم ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود رہیں جبکہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری رکھا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔