لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے اورڈمپنگ سٹیشنز کو ماحول دوست بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے محکمہ ماحولیات،لاہور ویسٹ مینجمنٹ ،واسا سمیت تمام فریقین کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی۔ جسٹس خالد اسحاق نے اظہر صدیق کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔