مصطفی عامر کی لاش بلوچستان میں ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا شیراز کا ہی تھا: مقتول کی والدہ

    کراچی(یواین پی)کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کی والدہ وجیہہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ مصطفی عامر کی لاش بلوچستان میں ٹھکانے لگانے کا آئیڈیا شیراز کا ہی تھا، ارمغان کاکہنا ہے کہ لاش چھپانے کا مشورہ شیراز نے ہی دیا تھا، شیراز جھوٹ بول رہا ہے اور اس کا بیان معنی نہیں رکھتاگفتگو کرتے ہوئے مصطفی عامر کی والدہ نے کہا کہ مقتول کی والدہ نے بتایا کہ مصطفیٰ کیس میں ارمغان کے حوالے سے پہلے دن سے مجھے ڈرایا جا رہا ہے۔ملزم شیراز کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اس نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے بیان دیا، شیراز نے من گھڑت کہانی بنا کر سنائی لیکن وہ وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا۔ شیراز گواہ نہیں بلکہ بیٹے کے قتل کے جرم میں برابر کا شریک ہے۔