بادامی باغ : سکریپ گودام میں آ تشزدگی، ایک شخص زخمی

ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ مکمل
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے بادامی باغ راوی چوک پھاٹک نمبر 5 کے قریب ایک سکریپ گودام میں آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت 30 سالہ گلباز علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔