مغوی بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب مغوی سلمان کو بحفاظت بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کمال سبحانی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق شمالی چھائونی کے علاقے سے شہری کے اغوا کی واردات کے بعد شمالی چھائونی پولیس فوری موقع پر پہنچی ، ذیشان کی درخواست پر نامزد ملزم کمال سبحانی اور دو نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کمال سبحانی نے پیسوں کے لین دین کے معاملے پر سلمان کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔