لاہور (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان کے فوری نوٹس اور ہدایات کے بعد مغوی طالبعلم ماجد اسلم کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون نے ڈی پی او رحیم یار خان اور پوری پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت، پیشہ ورانہ اور م ئوثر کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے طالبعلم کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا، جس پر پوری ٹیم داد کی مستحق ہے۔