مغوی شہری بحفاظت بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کچہ کریمنلز کی جانب سے اغوا کیے گئے مغوی شہری عنصر ڈاہا کوبحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور پولیس کی مدعیت میں کچہ کریمنلز کے خلاف گذشتہ ماہ مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سونمیانی پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کروایا۔راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کی شدید فائرنگ اور آپریشن کی وجہ سے کچہ کریمنلز مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ راجن پور پولیس کا مفرور کچہ کریمنلز کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے مغوی کی بازیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔