کچے میں بڑی کامیابی، مغوی عبدالرزاق بحفاظت بازیاب

لاہور(کرائم رپورٹر)راجن پور پولیس نے کچہ کریمنلز کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھانہ روجھان کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونیوالے مغوی عبدالرزاق کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا مغوی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روجھان میں درج کیا گیا تھا۔ اطلاع ملی کہ کچہ کریمنلز مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کر رہے ہیں جس پر پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ پولیس اور کچہ کریمنلز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی مئوثر حکمتِ عملی سیملزم مغوی کو چھوڑ کر فرارہو گئے۔