مغوی ڈاکٹر طاہر جمیل قصور سے بحفاظت بازیاب

 ایس پی قاضی علی رضا کی ہدایت پر مغوی کو تلاش کرنے کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل 
لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ آپریشنز پولیس اور سی سی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ہئیر کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل کو تلاش کر لیا گیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق مغوی کے گھر نہ پہنچنے پر مغوی کے بیٹے حسن کی مدعیت پر فوری تھانہ ہئیر میں نامعلوملزم کے خلاف اغواء￿  کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا اور ایس پی سی سی ڈی ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر مغوی کو تلاش کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی،24 گھنٹوں کے اندر آپریشنز اور سی سی ڈی پولیس نے ڈاکٹر طاہر جمیل کو قصور سے بحفاظت تلاش کر لیا62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل کے بحفاظت ملنے پر لواحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی پولیس عوام کے جان اور مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ ہے