چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے خصوصی احکامات پر تھانہ غازی آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ مغوی حسنین کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ غازی آباد کاشف ڈوگر کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کھویاں سب انسپکٹر اصغر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی مصطفی کو بازیاب کیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیم کی بروقت اور موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔