لاہور میں لاکھوں روپے مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق واردات کا مبینہ ماسٹر مائنڈ متاثرہ شہری کا بھانجا نکلا۔
اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ریحان کو شمع کے علاقے سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری اہلخانہ کے ہمراہ رشتے دار کے گھر گئے ہوئے تھے، اسی دوران ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر میں چوری کا منصوبہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے مبینہ طور پر 27 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کے بارے میں بھی تفتیش جاری ہے۔