کراچی میں تاریخ کی سب سے بڑی سرنگ کا سراغ لگا لیا گیا، جہاں نیشنل آئل ریفائنری کی پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کے لیے 140 میٹر طویل سرنگ تیار کی تھی، جس کے ذریعے نیشنل آئل ریفائنری کی پنجاب جانے والی آئل لائن سے تیل چوری کیا جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرنگ کھودنے کے لیے 16 فٹ گہرا کنواں بنایا گیا، جس کی تہہ سے سرنگ تیار کی گئی۔ سرنگ کی چوڑائی تقریباً 4 فٹ تھی، جب کہ یہ سرنگ مہران ٹاؤن میں قائم ایک کپڑے کے گودام سے منسلک تھی۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والے کلپس، پائپس اور سرنگ کھودنے میں استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمد کر لینے کا دعویٰ کیا ہے۔