تھانہ ویمن ریس کورس کی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمہ کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او آمنہ جمیل کے مطابق ملزمہ نے گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں سونا چرایا اور بعد میں فروخت کرکے حاصل رقم اپنی سہیلی کے گھر رکھی۔تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ پیسوں اور سونے کی لالچ میں واردات کا ڈرامہ رچانا چاہتی تھی۔ پولیس نے ملزمہ سے 7 لاکھ روپے نقد اور ایک سونے کی انگوٹھی برآمد کر لی ہے، اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو پولیس کی اولین ترجیح قرار دیا۔