ڈاکوئوں کی شناخت شہباز اور طارق محمود کے نام سے ہوئی،سنگین مقدمات میں مطلوب تھے
خانیوال(آئی این پی )خانیوا ل میں تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود میں سی سی ڈی اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوئو ں کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکوئوں کی شناخت شہباز ولد محمد حسین، سکنہ رجب آبادی سمندری، اور طارق محمود ولد علی احمد، سکنہ غلام محمد آباد فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے، مقابلے کے دوران ڈاکوئووں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا، فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تلاش کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔دوسری جانب ہلاک ڈاکوئوں کی لاشیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔