جہانیاں،میاں چنوں اور خانیوال میں پولیس مقابلے، 3ڈاکو ہلاک

 سی سی ڈی ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی ،ساتھیو ں نے حملہ کر دیا،فائرنگ کا تبادلہ
 جہانیاں(آن لائن) جہانیاں،میاں چنوں اور خانیوال میں پولیس مقابلوں کے دوران 3ڈاکو ہلاک ،ضلع خانیوال میںڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث اور علاقے بھر میں خوف و دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے ، خطرناک ڈاکوئوں کو سی سی ڈی جہانیاں،میاں چنوں اور خانیوال ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ اچانک ان کے ساتھیو ں نے حملہ کر دیا ،فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جہانیاں کے علاقہ لکھی ٹبی کے نزدیک پولیس اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اسد عرف اسدی گل سکنہ کبیروالا کے نام سے ہوئی جو کہ ڈکیتی و راہزنی کی 25سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ضلع خانیوال کے قصبہ کوٹ اسلام میںڈکیتی کی کوشش کے دوران فرار ہوتے ہوئے احمد سرگانہ اور عنصر ملکانہ نامی دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جو کہ علاقے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے ۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اسدی گل،احمد سرگانہ اور عنصر ملکانہ نامی تین ڈاکوئوں کو سی سی ڈی ریکوری کے لیے خانیوال،جہانیاں اور میاں چنوں لے کر جا رہی تھی کہ ان کے ساتھیوں نے اچانک حملہ کر دیا جن کی فائرنگ سے تین خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔ہلاک ہونے والے داکوئوں کی نعشیں جہانیاں،خانیوال اور میاں چنوں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں۔