فائرنگ کے تبادلہ کے دوران معصوم ربانی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر) خانیوال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم معصوم ربانی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز خانیوال میں پولیس مقابلہ پیش آیا، جس کے دوران معصوم ربانی مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ملتان میں اپنی بیوی کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھا اور پولیس کو اس کی تلاش تھی۔واقعے کے بعد پولیس نے ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔