مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ڈاکوکی شناخت ہوگئی

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) سی سی ڈی سے مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی، ہلاک ڈاکو کی شناخت ناصر عرف ناصری ولد جعفر سکنہ 32 ایس پی ضلع پاکپتن سے ہوئی، ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتی اور رہزنی جیسے 29 سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا،تھانہ ملکہ ہانس کے دوران واردات قتل کے مقدمہ میں اشتہاری بھی تھا،ہلاک ڈاکو تھانہ صدر عارف والا کے 02 ڈکیتی کے مقدمات میں بھی اشتہاری پایا گیا،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہینگی، ڈی او سی سی ڈی ذرائع