خانیوال (آئی این پی )مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو دوران واردات فیملی سے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال تھانہ سٹی میانچنوں کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو دوران واردات فیملی سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہورہے تھے کہ تھانہ سٹی میاںچنوں اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ناکہ بندی کی،ڈاکووں کے آمنے سامنے ہونے پر مبینہ مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتاردوسرا فرار جائے وقوعہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد زخمی ڈاکو کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا فرار ڈاکوں کے لیے سرچ اپریشن جاری ہے۔