سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کرکے واقعہ چھپانے کی کوشش، والد کی درخواست پرطالبہ کا میڈیکل
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی گرجا روڈ پر نجی اسکول میں دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکات پر پولیس نے بچی کے والد کی شکایت پر اسکول کے چوکیدار اور پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آیا،متاثرہ بچی کے والد کے مطابق بیٹی نے 21 ستمبر کو اسکول میں مبینہ نازیبا حرکات کی شکایت کی۔والدکاموقف ہے کہ اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیاگیاتاہم مبینہ طور پر بعض سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کرکے واقعہ چھپانے کی کوشش کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق والد کی درخواست پرمتاثرہ طالبہ کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے،جبکہ اسکول کے چوکیدار رفیق اور پرنسپل محمد آصف کو حراست میں لے کر تمام پہلوئوں سے تفتیش کی جا رہی ہے