پرنسپل چوتھی کلاس کی طالبہ سے نازیبا حرکات پر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے چوتھی کلاس کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا پرنسپل گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے نجی سکول کا پرنسپل غلام نبی 11 سالہ بچی سے دوماہ سے نازیبا حرکات کر رہا تھا اور بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اسیانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔