خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالااوباش شخص گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) دفاتر سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش شخص کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لے کرواقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 روز قبل غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو حرکت کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔