اٹک، غازی بھروٹھا نہر میں ڈوبنے والے پولیس کانسٹیبل کی لاش نہ مل سکی

 زین عباس منڈی بہائوالدین سے لانگ مارچ کی ڈیوٹی کیلئے اٹک آیا ہوا تھا
آپریشن کا دائرہ جھیل تک وسیع،پاوں پھسلنے کے باعث نہر میں گر کر ڈوب گیا:پولیس
اٹک(آئی این پی )غازی بھروٹھا نہرمیں ڈوبنیوالیپولیس کانسٹیبل زین عباس کی لاش تاحال نہ مل سکی،تلاش کیلئے جاری آپریشن کا دائرہ جھیل تک وسیع کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل زین عباس منڈی بہائوالدین سے لانگ مارچ کی ڈیوٹی کیلئے اٹک آیا ہوا تھا،جہاں پاوں پھسلنے کے باعث غازی بھروٹھا نہر میں گر کر ڈوب گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ زین عباس سی 16، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہائوالدین کا رہائشی تھا۔ ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں کانسٹیبل کی تلاش میں مصروف ہیں۔