نہر میں ڈوبنے والی 8سالہ بچی کی لاش نہ مل سکی

قصور(خصوصی رپورٹ) کوٹ رادھاکشن کے نواح گندیاں اوتاڑ کے قریب نہر میں ڈوبنے والی 8سالہ بچی کی لاش نہ مل سکی،محمدخالد کی 8سالہ بیٹی اجوا نہر میں ڈوب گئی تھی،ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کیالیکن لاش نہیں ملی، دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا۔