نہر میں ڈوبنے والے مزدور کی لاش بر آمد

 چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) سائیلج بنانے کے دوران نہر میں ڈوبنے والا مزدور کی لاش بر آمدکرلی گئی ،تفصیلات کے مطابق، تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی حدود چک نمبر 49 بارہ ایل میں سائیلج کی تیاری کے دوران پیش آئے واقعے میں مزدور سراج سکنہ 107 بارہ ایل نہر میں ڈوب گیا تھا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے مسلسل کوششوں کے بعد اس کی لاش تلاش کر لی۔ذرائع کے مطابق، سراج چند روز قبل معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آئے جھگڑے کے دوران نہر میں چھلانگ لگانے سے ڈوب گیا تھا۔