جمرود:سمگلرزسے مقابلے میں زخمی ایس ایچ او دوران علاج شہید

پشاور(آئی این پی )جمرود میں اسمگلرز سے مقابلے میں زخمی ایس ایچ او دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے۔پولیس کے مطابق ضلع خیبر جمرود میں اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے ایس ایچ او ملاگوری ریاض حسین دوران آپریشن جان کی بازی ہار گئے۔ جمرود میں پولیس کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے اسمگلرز سے مقابلہ ہوا تھا،پولیس نے 2 اسمگلرز کو گرفتار کر کے 2 گاڑیاں قبضے میں لی تھیں۔