کراچی (آئی این پی )ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ میڈیکل میں ایم ایس، پی ایچ ڈی پروگرام اب پی ایم ڈی سی نہیں، ایچ ای سی آفر کرے گی۔کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی میں اسکالرشپس اور تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں جامعہ کے طلبہ، اساتذہ، والدین، معزز مہمانانِ گرامی اور المنائی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں