جمرود سول اسپتال سے مبینہ طور پر چوری ہونے والی گاڑی برآمد، ڈرائیور گرفتار

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع جمرود میں سول اسپتال سے مبینہ طور پر چوری ہونے والی گاڑی تہکال سے برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق جمرود پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی تہکال سے برآمد کی اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے واقعے کو رقم کے لین دین تنازع کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ 641 بی زیڈ اے گرے کلر کی موٹر کار مبینہ طور پر گزشتہ روز جمرود سول اسپتال سے چوری ہوئی۔