دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ سیلون سے واپس آ رہا تھا کہ افسوسناک حادثہ پیش آیا
جاں بحق افراد میں منصور ولد عبدالقار، نعمان ولد مجیب، سہیل، ضراب ولد خوشدل شامل ہیں
جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل ،پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لئے
جمرود(آئی این پی ) ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ سیلون سے واپس آ رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں منصور ولد عبدالقار، نعمان ولد مجیب، سہیل، ضراب ولد خوشدل شامل ہیں، جاں بحق افراد کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔