پنجاب پولیس نے راجن پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں سے 5 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا ہے۔
سرکل بنگلہ اچھا میں کچھ عرصہ سے سرگرم یہ ڈاکو پانچ مقامی افراد کو اغوا کرکے اپنی کمین گاہ کی جانب لے جا رہے تھے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان کے مطابق، ڈاکوؤں نے گنے کی فصل میں پناہ لے رکھی تھی، جس کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پولیس نے ان کے 7 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، اور کارروائی کے نتیجے میں مغوی افراد کو بازیاب کرایا جا سکا ہے۔